فلم”سلطان“ میں اپنے کردار سے انصاف کیلئے وزن میں اضافہ ضروری ہے‘سلمان خان

جمعہ 2 اکتوبر 2015 12:14

فلم”سلطان“ میں اپنے کردار سے انصاف کیلئے وزن میں اضافہ ضروری ہے‘سلمان ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا کہ نئی آنے والی فلم”سلطان“ میں اپنے کردار سے انصاف کے لیے وزن میں اضافہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان انڈسٹری میں اپنے قریبی دوست اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں اور فلم ”سلطان“ میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کے لیے وزن میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے اور ساتھ ہی پہلوانی اور مارشل آرٹ کی تربیت بھی لینا شروع کردی جس کے بعد انہوں نے پیشگی طور پر اپنے مداحوں کو اگلی فلم میں بھاری بھر کم نظر آنے کا بتا دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں دبنگ خان کا کہنا تھا کہ فلم”سلطان“ میں اپنے کردار سے انصاف کے لیے وزن میں اضافہ ناگزیر ہے جس کے بعد شائقین مجھے فلم میں ”ڈبل ٹرپل“ دیکھیں گے جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے تربیت لینا شروع کردی ہے جس سے فلم میں حقیقی پہلوان نظر آوٴں گا۔واضح رہے کہ سلمان خان فلم”سلطان“ میں ”باکسر“ کا کردارادا کریں گے۔