ویمنزٹی ٹونٹی کرکٹ ، رواں سال اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبسمہ معروف نے بنائے

جمعہ 2 اکتوبر 2015 14:12

ویمنزٹی ٹونٹی کرکٹ ، رواں سال اب تک پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنزبسمہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) ویمنزٹی ٹونٹی کرکٹ میں سال2015ء کے دوران پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں سب سے زیادہ رنزبسمہ معروف نے بنائے انہوں نے8میچوں کی8اننگزمیں73.75کی اوسط سے295رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور65رنزناٹ آوٴٹ ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبرپرمرینہ اقبال نے8میچوں کی8اننگزمیں14.75کی اوسط سے118رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور42رنز ہے۔تیسرے نمبرپرجویریہ خان نے7میچوں کی7اننگزمیں16.71کی اوسط سے117رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور44رنز ہے۔

متعلقہ عنوان :