جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے نندی پور پاور منصوبے کی انکوائری سے انکار کر دیا

جمعہ 2 اکتوبر 2015 14:16

جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے نندی پور پاور منصوبے کی انکوائری سے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء)جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے نندی پور پاور منصوبے کی انکوائری سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے نندی پور پاور منصوبے کی انکوائری سے معذرت کر لی ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کو نندی پور منصوبے کی انکوائری کے لئے لکھا جانے والا خط دس دن تک دبائے رکھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے پندرہ ستمبر کو انکوائری کا حکم جاری کیا گیا تھا تاہم وزارت پانی وبجلی نے تاخیری حربے استعمال کرتے ہوئے خط 25ستمبر کو بھیجا۔جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد نے نندی پور پاور منصوبے کی انکوائری سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ناصر اسلم زاہد نے موقف اختیار کیا کہ وہ کراچی میں اپنی ذاتی مصروفیات کی بنا پر انکوائری نہیں کر سکتے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پانی وبجلی نندی پور پاور کی انکوائری نیپرا کے ممبر سے کرانا چاہتے تھے۔