فٹبا لر بھی انجریز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

جمعہ 2 اکتوبر 2015 16:45

فٹبا لر بھی انجریز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) کھلاڑی کوئی بھی ہو کھیلتا ہوا ہی اچھا لگتا ہے ، انجری سے سٹار ہی نہیں بلکہ پرستار بھی "زخمی" ہو جاتے ہیں۔گیند چھیننا اور پھر ڈاج دینا کوئی لیونل میسی سے سیکھے ، ایسے ہی تیکھے سٹائل والے فٹبالر کو لاس پلماس کے خلاف کھیلتے ہوئے انجری اور وہ بھی لیگامینٹ جیسی خطرناک ہو گئی ، آٹھ ہفتے کے لیے سپر سٹار میسی ہی نہیں بلکہ ان کے پرستار بھی آوٴٹ ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریال میڈرڈ کا میچ بھی جیسی روڈریگز کی انجری کے بعد سنسنی خیز ہو گیا ، پٹھے کے شدید کچھاوٴ نے ٹیم کو جیسی روڈریگز سے محروم کر دیا۔ فٹبال کے رواں سیزن نے بارسلونا کے انیسٹا کو بھی اَن فِٹ کر دیا۔آرسنل کے میتھیو فامینی بھی ہمسٹرنگ انجری کے باعث بے زور ہو گئے۔ پریمئر لیگ کی نئی ٹاپ ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کو بھی فْٹ انجری نے چھ ماہ کے لیے فٹبال کھیلنے سے روک دیا ہے۔ بھاگ دوڑ کرنے والے ڈیفنڈر اور سٹرائیکر ہی نہیں بلکہ چیلسی کے گول کیپر تھیبوٹ کورٹوس کو گھٹنے کی انجری سامنے گھٹنے ٹیکنا پڑ گئے۔ صرف انجری ہی نہیں بلکہ سرجری کی نوبت پہنچ گئی ہے۔

فٹبا لر بھی انجریز کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور