پورپا لیگ میں لیور پول اور صیون ایف سی کے مابین میچ برابر

جمعہ 2 اکتوبر 2015 17:43

پورپا لیگ میں لیور پول اور صیون ایف سی کے مابین میچ برابر

لندن ۔2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) یورپا لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیور پول اور صیون ایف سی کے مابین کھیلا گیا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

ایڈم للانہ میچ کے چوتھے منٹ میں شاندار گول کرکے لیور کو برتری دلا دی مگر حریف ٹیم نے جلد کم بیک کیا اور 17 ویں منٹ میں ایسیفوا نے گول کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر کامیابی نہ مل پائی اس طرح میچ برابر پر ختم ہوا۔

متعلقہ عنوان :