سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صفافی مارک سیگل کے بے نظیر کے قتل کے حوالے سے بیان کو مسترد کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 اکتوبر 2015 18:35

سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صفافی مارک سیگل کے بے نظیر کے قتل کے حوالے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 اکتوبر 2015 ء) سابق صدر پرویز مشرف نے امریکی صفافی مارک سیگل کے بے نظیر کے قتل کے حوالے سے بیان کو مسترد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بے نظیر قتل کیس کے حوالے سے امریکی صحافی کی جانب سے دیے گئے بیان پر سابق صدر پرویز مشرف نے ردعمل دیا ہے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ مارک سیگل کے بیان کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔

(جاری ہے)

مارک سیگل کا بیان حقائق کے برعکس محض جھوٹ کا پلندہ ہے۔اگر وہ اتنے سچے ہیں تو انہوں نے اس حوالے سے اپنی زیرادارت چھپنے والی بے نظیر کی کتاب میں کیوں ذکر نہیں کیا۔بے نظیر کو مجھ سے خطرہ ہوتا تو وہ مجھ سے ہی سیکورٹی نہ مانگتیں۔میرابے نظیر کے ساتھ امریکہ میں اور نہ ہی 2007 میں کوئی رابطہ ہوا تھا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ مخالفین مارک سیگل کے بیان کو پاکستان کیخاف استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :