پیرمحل، نامعلوم مسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات چھین کر فرار

جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:08

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) چارکس نامعلوم مسلح ڈاکواہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورا ت چھین کر فرارتفصیل کے مطابق اتفاق ٹاؤن کے رہائشی حاجی محمد بوٹا ولد محمد شریف رحمانی کے گھر چار کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کویرغمال بناکر نقدی پانچ لاکھ روپے 26ہزار سعودی ریال دس تولے طلائی زیورات چار موبائل فون ایل سی ڈی چھ عدد گھڑیاں چھین کر فرارہوگئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :