عورت نے دوست کی اپنی جانب پستول تانے ہوئے سیلفی پوسٹ کی اور مردہ پائی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 اکتوبر 2015 19:42

عورت نے دوست کی  اپنی جانب پستول تانے ہوئے سیلفی پوسٹ کی اور مردہ پائی ..

آرکنساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2اکتوبر۔2015ء)آرکنساس سے تعلق رکھنے والی عورت نے شوشل میڈیا پر سیلفی پوسٹ کی جس میں اس کے بوائے فرینڈ کو اس کی طرف پستول تانے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد وہ مردہ پائی گئی۔ سٹیفینی ہرنانڈیز3 سالہ اور 8 ماہ کی بچیوں کی ماں تھی۔اس نے سنیپ چیٹ پر بھی ایک تصویر بھیجی جس میں اسے کیمرے کی طرف دیکھ مسکراتے ہوئے اور ا س کے بوائے فرینڈ ، رافیل گونزالیز ، کو اس کے پیچھے گن پکڑے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی رات 21 سالہ سٹیفینی گولی کے زخم کے باعث اپنے گھر میں مردہ پائی گئی۔اس کے اردگرد تمام فرش پر خون ہی خون بکھرا تھا۔اگلے ہی دن اس کے بوائے فرینڈ رافیل کو قتل کے الزام میں گرفتارکر لیاگیا۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ قتل کی کیا وجوہات تھی، جس وقت قتل ہوا سٹیفینی کی دونوں بیٹیا ں اپنے رشتے داروں کے گھر تھیں۔سٹیفینی کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ ہم اس کی سیلفی دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ اس کی آخری سیلفی ہے۔