بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 29ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

جمعہ 2 اکتوبر 2015 21:26

بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کبڈی ٹیم کے تربیتی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) رواں ماہ بھارت میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کبڈی ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 29ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کھلاڑیوں میں شفیق چشتی ، بابر گجر ، مشرف جنجوعہ ، جانی سنیارا ، لالہ عبید اﷲ ، اکمل ڈوگر ،محسن واہلہ ، عرفان مانا ، شفیق بٹ ، یاسر چیمہ ، رحمان اشتیاق ، مزمل بوٹا ، سجاد گجر ، خالد بھٹی ، علی شان ، نعیم بابر، معروف احمد، شکیل جٹ ، محمد عمران ، رانا عاطف ، وقاص بٹ ،ساجد نثار ،منشاء گجر ، وقاص رحمان ، طیب واہلہ ، محمد خان ، نعیم سندھو ، راشد منہاس اور اسلم ڈوگر شامل ہیں ۔

تربیتی کیمپ کیلئے منتخب ہونے والے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی پیر کو پنجاب اسٹیڈیم میں مینجر وقاص گجر کو رپورٹ کریں گے ۔واضع رہے کہ کبڈی ورلٖڈ کپ 15نومبر سے بھارتی پنجاب کے 4شہروں میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :