واپڈا کالا باغ پرمتبادل تجاویز تیار کررہا ہے، سفارشات فائنل ہو جائیں تو پھر وفاق کی تمام اکائیوں سے مشاورت کی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ گریڈ اسٹیشن کی زمین پر بات چیت جاری ہے ، سندھ اور بلوچستان کے ساتھ بجلی اور ریکوری کے مسائل ہیں،وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف

نندی پور پاور پلانٹ آئند ہ چند روز میں چل پڑے گا، تین ماہ تک چینی کمپنی نندی پور پاور پلانٹ کو چلائے گی،ہڑتالیں، احتجاج ، پاور لومز کے بند ہو جانے جیسے مسائل پر قابو پا لیا گیا ہے ،سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگاکی بریفنگ

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:14

واپڈا کالا باغ پرمتبادل تجاویز تیار کررہا ہے، سفارشات فائنل ہو جائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ واپڈا کالا باغ پرمتبادل تجاویز تیار کررہا ہے، سفارشات فائنل ہو جائیں تو پھر وفاق کی تمام اکائیوں سے مشاورت کی جائے گی، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ گریڈ اسٹیشن کی زمین پر بات چیت جاری ہے ، سندھ اور بلوچستان کے ساتھ بجلی اور ریکوری کے مسائل ہیں۔

وہ جمعہ کو اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہڑتالیں، احتجاج ، پاور لومز کے بند ہو جانے جیسے مسائل پر قابو پا لیا ہے، ہم نے سسٹم کو کافی حد تک ٹھیک کردیا ہے مہنگے یونٹ چھوڑ کر سستے پہلے آپریشنل کئے ہیں۔ سیکرٹری پانی وبجلی کا کہنا تھاکہ پچھلے سال جو 318ارب کا سرکولر ڈیٹ تھا اس میں اضافہ نہیں ہونے دیا، پی ایس اوکی ادائیگیاں ریگولر کردی ہیں، فرنس آئل کی چوری روک دی ہے۔

(جاری ہے)

یونس ڈھاگانے کہا کہ 30سے40فیصد میٹروں کی موبائل تصاویر لے کر بھیج رہے ہیں، آئندہ دور سمارٹ میٹرز کا ہو گاجو ٹیکنالوجی بیس ہوں گے لائن مین اور میٹر ریڈرزختم ہو جائیں گے۔ پاور بھی کنٹرول ہوسکے گی ، لوڈ زیادہ ہو تو ضرورت کی چیزیں ہی چل سکیں گی،ہم نے پاور ٹرانسفارمر تبدیل کئے ہیں، کے الیکٹرک نے کام نہیں کیا اسی لئے مسائل پید ا ہوئے۔

سیکرٹر ی پانی و بجلی کا کہنا تھاکہ صنعتی شعبہ کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے، دیامر بھاشہ ڈیم دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے کہاکہ پہلے حصے میں پانی زخیرہ دوسرے حصے میں پاور ہاوس بنایا جائیگا، دیامیر بھاشہ ڈیم میں پانی کے زخیرسے تربیلا ڈیم کی زندگی مزید بڑ جائے گے، نندی پور منصوبے کی آڈٹ رپورٹ ایک ماہ بعد آئے گی، نندی پور پاور پلانٹ آئند ہ چند روز میں چل پڑے گا، تین ماہ تک چینی کمپنی نندی پور پاور پلانٹ کو چلائے گی۔

یونس ڈھاگا نے کہاکہ نندی پور پاور پلانٹ پر58ارب میں سے 49ارب خرچ کر دیئے۔ نندی پور پاور اوسط لاگت9روپے85پیسے فی یونٹ آئے گی ۔ باقی فنڈز گیس پائپ لائن پر خرچ کیا جائیگا۔یونس ڈھاگا نے مزید کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی، شہروں میں6دیہاتوں میں8گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، حکومتی اقدامات سے لائن لاسز میں کمی آئی ، چوری اور ریکوری بڑے مسائل ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ پانچ نئے گریڈ اسٹیشن لگانے پربات چیت جاری ہے ۔

انھوں نے کہاکہ نئے گریڈ اسٹیشنزکے لئے چکدرہ ،مردان ،ڈی آئی خان میں جگہ نہیں مل رہی ۔یونس ڈھاگا کا کہنا تھاکہ 67فیصد گھریلوں صارفین کو 221ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے،50یونٹ استعمال کرنے پر صارفین کو 2 روپے، زیادہ استعمال کرنے والوں کو5روپے فی یونٹ دیا جا رہا ہے، پاک چین اقتصادی راہداری،مٹیاری سے لاہور اور مٹیاری سے فیصل آباد 4،4ہزار میگا واٹ کی دو ٹرانسمیشن لائنز بچھائی جائینگی۔