Live Updates

پولیس نے این اے 122میں ضمنی انتخابات کے دوران عمران خان کو اپنی نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کر دی

جمعہ 2 اکتوبر 2015 23:12

پولیس نے این اے 122میں ضمنی انتخابات کے دوران عمران خان کو اپنی نقل و ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء ) لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے این اے 122 کے ضمنی انتخابات کے دوران نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کو دہشت گردوں کی جانب سے خطرہ ہے۔ پولیس نے خط کی کاپی عمران خان کو بھجوادی ۔ عمران خان اپنے شیڈول میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں ایک روز قبل آگاہ کریں۔ عمران خان نے یکم اکتوبر کو پیشگی اطلاع کے بغیر کئی مقامات کا دورہ کیا جو سیکورٹی رسک ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :