داخلہ فیس میں رعایت: اوپن یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ کے لئے فیس میں خصوصی رعایت کی منطوری دے دی ہے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:17

داخلہ فیس میں رعایت: اوپن یونیورسٹی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ‘ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لئے فیس میں خصوصی رعایت کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقے قرار دینے والے علاقوں میں اوپن یونیورسٹی کے رہائش پذیر طلبہ و طالبات کے لئے رواں سمسٹر خزاں 2015ء میں پیش کئے گئے میٹرک ‘ ایف اے اور بی اے پروگرامز کی داخلہ فیس میں 100۔

فیصد جبکہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکی داخلہ فیس میں 50۔فیصد رعایت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اپنی مقررہ فیس ادا کریں گے ‘ ان کے لئے فیس میں کوئی رعایت نہیں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پہل بار اوپن یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے نئے امیدواروں کے لئے بھی فیس میں رعایت کی سہولت نہیں دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر طلبہ نے اگر رواں سمسٹر خزاں 2015ء کے میٹرک ‘ ایف اے اور بی اے پرورگرامز کی داخلہ فیس پہلے ہی جمع کرائی ہے تو ان کی داخل شدہ فیس کو یونیورسٹی اگلے سمسٹر کے داخلہ فیس میں ایڈجسٹ کرے گی

جبکہ جن طلبہ کا رواں سمسٹر خزاں 2015ء آخری سمسٹر ہے اور انہوں نے داخلہ فیس جمع کی ہوئی ہے وہ یونیورسٹی کے متعلقہ علاقائی دفاتر میں فیس واپسی کے لئے درخواست جمع کرائیں گے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود اوپن یونیورسٹی کے تمام طلبہ کو شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعے فیس میں رعایت فراہم کرنے کی اطلاع دی جائے گی۔داخلوں کے خواہشمند افراد میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے کسی بھی پروگرام میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ9۔اکتوبر تک داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔

داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151‘ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام 051-9057421‘ سیکنڈری پروگرامز 051-9057431‘ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز 051-9057432‘ بیچلرز پروگرام 051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :