شارجہ : الخان ٹاور آتشزدگی، اپارٹمنٹ مکین اہم اور ضروری دستاویزات سمیت اپنا سب کچھ کھو بیٹھے

اماراتی ریڈ کریسنٹ کے صدر نے اہم احکامات جاری کردئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:35

شارجہ : الخان ٹاور آتشزدگی، اپارٹمنٹ مکین اہم اور ضروری دستاویزات سمیت ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : الخان ٹاورز میں آتشزدگی کے واقعہ میں کافی نقصان ہوا جس کے نتیجے میں پارٹمنٹس میں مقیم افراد کے کاغذی دستاویزات اور ان کی ضروری اشیا بھی آگ کی نذر ہو گئیں. اپارٹمنٹس میں مقیم افراد کا ماننا ہے کہ انہوں نے اس حادثے میں اپنے پاسپورٹس اور ضروری دستاویزات سمیت سب کچھ کھو دیا ہے.

(جاری ہے)

دوسری جانب اماراتی ریڈ کریسنٹ کے صدر شیخ حمدان بن زاید نے احکامات جاری کیے ہیں کہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کو حکومت کی جانب سے عارضی طور پر رہنے کی جگہ مہیا کی جائے، اور تمام متاثرہ خاندان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے متاثر اپارٹمنٹس کی بحالی کا کام مکمل ہو جانے تک یہیں مقیم رہیں گے.

شیخ حمدان کے احکامات کے مطابق ریڈ کریسنٹ نے متاثرہ افراد کو ضروریات کی تمام اشیا میہا کرنے کا کام شروع کر دیا ہے. آتشزدگی کے باعث رہائشی پلازہ کے قریباً 40 اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد خاندان متاثر ہوئے. رہائشیوں کے زیر استعمال 10 سے زائد گاڑیاں بھی بری طرح جھلس چکی ہیں تاہم حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کو ہر ضروری سہولت فراہم کرنے اور اپارٹمنٹس کی دوباہ بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :