ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنا ڈالے

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 11:47

ویرات کوہلی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین ہزار رنز بنا ڈالے

دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔2015ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے تیز 1000 رن بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنی 43 رنز کی اننگز کے دوران ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور ایلیکس ہیلز کا ریکارڈ توڑا ۔ انگلینڈ کے دونوں بلے بازوں نے 32 میچوں میں ایک ہزار رنز پورے کیے تھے جب کہ کوہلی نے 29 میچوں کی 27 اننگز میں 46.13 کی اوسط سے پانچ بار ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 1015 رنز بنائے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :