ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی 20 میں عبرتناک شکست ، دھونی نے سارا ملبہ امپائروں پر ڈال دیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:08

ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی 20 میں عبرتناک شکست ، دھونی نے سارا ملبہ امپائروں ..

دھرم شالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ میں پہلے ٹی 20میچ میں عبرتناک شکست کے بعد دھونی نے سارا ملبہ ایمپائروں پر ڈال دیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی 20میں 200رنز کا بڑا ہدف دینے کے باوجود دھونی الیون افریقی پلیئرز کے سامنے بے بس ہوگئے اور ان کے سورما صرف تین وکٹیں لے سکے ۔

(جاری ہے)

شکست کے بعد دھونی نے کہا کہ ’کچھ فیصلے ہمارے حق میں نہیں گئے۔

کبھی کبھی یہ میچ کا رخ تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر ڈومنی پہلے ہی آوٴٹ ہو جاتے تو کھیل کا رخ کچھ اور ہو سکتا تھا۔ انھوں نے بعد میں بہترین اننگز کھیلی جو ہماری شکست کی وجہ بنی اس طرح کے اہم میچز میں ایمپائرز کا سسٹم ٹھیک ہونا چاہیے ایک غلط فیصلہ بھی آپ کی فتح کو شکست میں بدل سکتا ہے ۔