فلمسٹار نور کراچی میں لیکس سٹائل ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئیں

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 12:39

فلمسٹار نور کراچی میں لیکس سٹائل ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے بعد واپس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) فلمسٹار نور کراچی میں ہونیوالے لیکس سٹائل ایوارڈ شو میں پرفارم کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نور چار روز قبل کراچی گئی تھیں جہاں انہوں نے لیکس سٹائل ایوارڈ شو کی تقریب میں پرفارم کیا ۔ ان کی شاندار پرفارمنس پر ہال میں موجود سینکڑوں حاضرین نے انہیں بھرپور تالیاں بجا کر داد دی ۔ یاد رہے کہ ایوارڈ شو میں اداکارہ میرا نے بھی پرفارم کیا تھا مگر ان کی پرفارمنس واجبی ہی رہی جس پر میرا نے شو کے بعد مایوسی کا اظہار کیا ۔