ایمانداری کا کوئی مول نہیں، بھارت میں ریلوے انجینئیر کو ایمانداری کی قیمت اپنی جان سے چُکانی پڑی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:03

ایمانداری کا کوئی مول نہیں، بھارت میں ریلوے انجینئیر کو ایمانداری ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 اکتوبر 2015 ء) : آج کل کے دور میں ایمانداری کا کوئی مول نہیں، ایماندار انسان اپنے ایمان کی خاطر سول تک پر لٹکنے کو تیار ہو جاتا ہے ایسا ہی ایک واقعہ بھارت میں رونما ہوا. تفصیلات کے مطابق بھارت کے مغربی بنگال کے علاقہ کھرگپور میں ایک عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا. جب ایک ریلوے انجینئیر کو اپنے ریلوے کوارٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا.

31 سالہ سوربھ کمار بھارتی ریلوے میں ایک ڈپٹی چیف میٹیریل ک حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہا تھا. سوربھ کے پاس ریلوے سے متعلق میٹل کے ٹینڈر پاس کرنے کا مسترد کرنے کا پورا اختیار تھا .

(جاری ہے)

حال ہی میں ایک ٹینڈر اپنے آرڈر کی کلئیرنس کے لیے سوربھ کے پاس آیا اور سوربھ کو اس پر دستخط کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جسے سوربھ نے مسترد کر دیا. جس ے کچھ دن بعد ہی سوربھ کو اس کے ریلوے کوارٹر میں مردہ حالت میں پایا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سوربھ سانپ کے کاٹنے کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ سوربھ کے چہرے کو دیکھ کر صاف محسوس ہو رہا تھا کہ سوربھ کے چہرے کو کسی بھاری چیز سے مسخ کرنے کی کوشش کی گئی تھی. جبکہ سوربھ کی ٹانگیں بھی نیلی پڑ چکی تھیں. سوربھ کے قریبی ذرائع اور اس کے بھائی کا کہنا ہے کہ سوربھ نہایت ایماندار آدمی تھا اور بلا شبہ اس نے اپنی ایمانداری کی قیمت اپنی جان سے چُکائی ہے.

متعلقہ عنوان :