شطرنج کا ایشیئن چیمپیئن بننے پر پوری قوم کو محمود احمد لودھی پر فخرہے، عثمان انور

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:22

شطرنج کا ایشیئن چیمپیئن بننے پر پوری قوم کو محمود احمد لودھی پر فخرہے، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے شطرنج کا ایشیئن چیمپیئن بننے پر محمود احمد لودھی کو مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ محمود احمد لودھی نے ایران میں ہونیوالی چیمپیئن شپ میں 6ممالک کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جس پر پوری قوم ان پر فخر کرتی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، ان میں پوری دنیا سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت موجود ہیں ،محمود احمد لودھی قومی ٹائیٹل جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں اور ایشیئن بن کر انہوں نے ثابت کردیا کہ وہ ناقابل شکست ہیں، انہوں نے کہا کہ شطرنج کے نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ان کی شخصیت آئیڈیل بن چکی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریگا۔