پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے 29رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:29

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کیلئے 29رکنی ٹیم کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے 29رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ کبڈی فیڈریشن کی جانب سے جانب سے کیمپ کے لیے طلب کردہ کھلاڑیوں میں شفیق چشتی ، بابرگجر ،مشرف جنجوعہ ،جانی سنیارہ ، لالہ عبید اللہ ،اکمل ڈوگر ، محسن واہلہ ، عرفان مانا ، شفیق بٹ ، یاسرچیمہ ، رحمان اشتیاق ، مزمل بوٹا ، سجاد گجر ، خالد بھٹی ، علی شان ،نعیم بابر ، معروف احمد ،شکیل جٹ ، محمد عمران ،رانا عاطف ، وقاص بٹ ، ساجد ناصر ، منشاء گجر ،وقاص رحمان ، طیب واہلہ ،محمد خان ، نعیم سندھو ، راشد منہاس اور اسلم ڈوگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ کھلاڑی پیر کے روز پنجاب سٹیڈیم میں کوچ وقاص اکبرکو رپورٹ کریں گے۔ یاد رہے کہ کبڈی ورلڈ کپ 15نومبر سے بھارتی پنجاب میں شروع ہوگا۔