بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ریجنل کرکٹ مضبوط کی جائے : سابق بنگالی کرکٹر اطہر علی خان

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:45

بڑے ممالک کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ریجنل کرکٹ مضبوط کی جائے : سابق بنگالی ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار3 اکتوبر۔2015ء ) بنگلہ دیش کے سابق کرکٹر اطہرعلی خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کادورہ کرناچاہئے ، بڑےممالک کے پیچھے بھاگنے کے بجائے ریجنل کرکٹ کو مضبوط کیاجائے ۔ تفصیلات کےمطابق 53 سالہ سابق بنگالی کرکٹر اطہر علی خان نے 10 سال کے طویل عرصےمیں صرف 19 ون ڈے کھیلے اور آج کل وہ بنگلہ دیش ویمن ٹیم کے ساتھ پاکستان کے دورے پر ہیں ۔

(جاری ہے)

ابتدائی زندگی کراچی میں گزارنےوالےاطہرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان سمیت کئی ٹیموں نے بنگلہ دیش کادورہ کیا لہذا آسٹریلیا کو بھی بنگلہ دیش کا دورہ کر نا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو ریجنل کرکٹ مضبوط کرنی چاہئے ، اطہر علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش اور سری لنکا مل جائیں تو کرکٹ کا مضبوط قلعہ بن جائے گا ، جس کو کسی بگ ون ،ٹو اور تھری سےخطرہ نہیں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :