شاہ زیب قتل کیس ‘ اثر شخص شاہ رخ جتوئی کو مبینہ طور پر بھاری پیسوں کے عوض جیل میں تمام آسائشیں فراہم کر دی گئیں

شاہ رخ کے بیرک میں اے سی بھی فراہم کیا گیا تھا ‘جیل ذرائع

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) شاہ زیب قتل کیس میں موت کی سزا پانے والے بااثر شخص شاہ رخ جتوئی کو مبینہ طور پر بھاری پیسوں کے عوض جیل میں تمام آسائشیں فراہم کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں دکھائی گئی فوٹیج کے مطابق ڈیفنس میں ایک نوجوان شاہ زیب کو قتل کرنے والے سزائے موت کے منتظر قیدی شاہ رخ جتوئی کو جیل میں آرام کیلئے پلنگ، روم کولر، واٹر فین، لگڑری صوفہ سیٹ، ایل ای ڈی ٹی وی، ڈبو، فٹبال گیم اور دیگر آسائشیں فراہم کی گئی ہیں۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ کے بیرک میں اے سی بھی فراہم کیا گیا تھا ‘ بیرک کے عقبی حصے میں قیدیوں کو مشقت پر لگا کر سوئمنگ پول بھی بنادیا گیا تھا جو کافی عرصے تک موجود رہا تاہم عدالت کی جانب سے سختی اور جج صاحبان کے آئے روز کے دوروں کی وجہ سے اے سی نکال دیا گیا جبکہ سوئمنگ پول میں مٹی ڈال کر بند کردیا گیا۔ اس کے علاوہ شاہ کو جیل میں ڈرائیور بھی فراہم کیا گیا ہے جو اس کا ذاتی قریبی ملازم بھی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :