سلمان خان کے ساتھ فلم کے سیٹس پر رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی ، سونم کپور

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:07

سلمان خان کے ساتھ فلم کے سیٹس پر رومانس کرتے ہوئے خاصی خوفزدہ تھی ، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم ” پریم ارتن دھان پایو سیٹس پر رومانس کرتے ہوئے بہت خوفزدہ تھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں فلم کا حصہ بننے کے حوالے سے مراعات یافتہ محسوس کرتی تھی انہوں نے کہا کہ میں طویل وقت سے سلمان خان کی مداح ہوں ۔ یہی وجہ ہے کہ فلم سیٹس پر سلمان خان کے ساتھ کام کے حوالے سے جہاں میں بے حد پرجوش تھی وہیں رومانس کرتے ہوئے کافی خوفزدہ بھی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں کے کام کے بعد ہدایتکار سورج ہارانیہ نے اپنی شفقت سے مجھے کافی حوصلہ دیا جس پر مجھے بے حد مسرت ہوئی اور یہ میرا ایک منفرد تجربہ بھی رہا ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں چودہ سال کی تھی تو میرے والد انیل کپور اور سلمان خان ایک فلم میں ساتھ کام کر رہے تھے اور اس وقت میری شدید خواہش کے باوجود مجھے سیٹ پر جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم جب سلمان خان کے ساتھ یہ فلم کر رہی ہوں میں نے اپنے والد کو درخواست کی کہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر چلیں اور وہ مجھے ساتھ لے گئے جو مجھے بہت اچھا لگا ۔