کیون پیٹرسن اور کرس گیل کا کم معاوضے پر پی ایس ایل کھیلنے سے انکار ، تردید ہوگئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 14:29

کیون پیٹرسن اور کرس گیل کا کم معاوضے پر پی ایس ایل کھیلنے سے انکار ، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے کیون پیٹرسن اور کرس گیل کی جانب سے انکار کی تردید کردی ہے، جبکہ کیون پیٹرسن نے بھی اس خبر کی تردید ایک ٹوئٹ پیغام میں کی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق انگلینڈ کے کیون ہیٹرسن نے کم معاوضے کے باعث پی ایس ایل کھیلنے سے انکار کر دیا، کرس گیل بھی کم معاوضے پر کھیلنے کے لئے تا حال راضی نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق کیون پیٹرسن کا کسی بھی لیگ میں کھیلنے کا کم سے کم معاوضہ تین لاکھ ڈالر ہے جبکہ پی ایس ایل کی پلاٹینم کیٹا گری کا ذیادہ سے ذیادہ معاوضہ ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر رکھا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے اسٹار بیٹسمین کرس گیل بھی کم معاوضے کی وجہ سے تاحال پی ایس ایل کھیلنے پر رضا مند نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :