Live Updates

لاہور :وکٹ گرنے گرانے کا شور۔۔۔۔۔آپ کے آنے سے ہمیں اتنی ہی خوشی ہو گی جتنی NA 122کی وکٹ گرا کر عمران خان کو ہوئی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 اکتوبر 2015 16:17

لاہور :وکٹ  گرنے گرانے کا شور۔۔۔۔۔آپ کے آنے سے ہمیں اتنی ہی خوشی ہو گی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03اکتوبر2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے ن لیگ کی وکٹیں گرنے اور گرانے کا ایسا شور ڈاالا کہ عوام نے خوشی کے اظہار کے لیے اسے بطور اظہارٍ خوشی گردانتے ہوئے اپنی گفتگو میں بھی شامل کر لیا ہے۔ عمران خان کے کارکنان اور ان کے پرستاروں کے لیے تو اسی دن NA 122کی وکٹ گر گئی تھی جس دن الیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا فیصلہ سنایا تھا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک شادی کارڈ کی تصویر گردش کرتے نظر آ رہی ہے جس میں دولہے کے نام کے عین نیچے جہاں” آپ کی شرکت باعث مسرت ہو گی“ لکھا جاتا تھا وہیں یہ الفاظ لکھے تھے،”آپ کی شرکت سے ہمیں اتنی ہی خوشی ہو گی جتنی NA 122کی وکٹ گرا کر عمران خان کو ہوئی تھی۔“ شادی کے دعوت نامے میں مدعوکرنے کا یہ طریقہ انتہائی دلچسپ خیال کیا گیا ہے اور اس دعوت نامے کو لکھنے والے کی سوچ پر بھی حیرت ہے کہ شادی کے دعوت نامے کو کس قدر خوبصورتی سے سیاست سے منسوب کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم شادی کارڈ پڑھنے والا اس دلچسپ اظہار مسرت کے بعد شادی کی دعوت میں شریک تو ضرور ہو گا۔ سوشل میڈیا پر اس کارڈ کی گردش نے پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں ہی کے حامیوں کو متحرک کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی این اے 122 میں ن لیگ کی ہار تسلیم کیے بیٹھے ہیں جبکہ ن لیگی کارکنان ابھی بھی این اے 122 پر ایاز صادق ہی کو بیٹھا ہوا دیکھ رہے ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :