پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کااجلاس ،شوگرملز سے 1700ملازمین کی برطرفی کی مذمت

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 17:03

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) پیپلز لیبر بیورو ضلع ٹنڈومحمدخان کا ایک اہم اجلاس لیبر ہاؤس میں ضلعی صدر عبدالحکیم دستی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں محمد یوسف ملاح ، کامران علی ابڑو ، سجاد علی میر بحر ودیگر نے شرکت کی ، اجلاس سے عبدالحکیم دستی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیری شوگر مل اور ٹنڈومحمدخان شوگر مل کے 1700ملازمین کو بیروزگار کئے گئے ہیں جس کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیاکہ ٹنڈومحمدخان شوگر مل اور سیری شوگر مل کے مزدور دشمن رویے کا نوٹس لیا جائے اور جلد از جلد دونوں شوگر ملوں کے 1700ملازمین کو نوکریوں پر بحال کیا جائے بصور ت دیگر پیپلز لیبر بیورو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔