سعودی عرب کے شہر ریاض سے 2 غیر ملکی دہشت گرد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:42

سعودی عرب کے شہر ریاض سے 2 غیر ملکی دہشت گرد گرفتار
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) سعودی عرب کے شہر ریاض سے 2 غیر ملکی دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی سیکورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دارالحکومت ریاض سے 2 غیر ملکی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک دہشت گرد کا تعلق شام سے ہے جب کے اس کی معاون کار خاتون کا تعلق فلپائن سے بتایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار شامی دہشت گرد نے اپنے گھر میں بم اور بارود بنانے کی فیکٹری قائم کررکھی اور گھر کے اردگرد ٹائم بم بھی نصب کررکھے تھے۔سیکورٹی فورسز کو اس کے گھر میں نصب بموں کو ناکارہ بنانے میں 12 گھنٹے کا وقت لگا۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس شامی شخص نے ریاض میں ایک اور گھر لے رکھا تھا جہاں وہ دہشت گردوں کو رہائش فراہم کرتا تھا جبکہ جس فلپائنی خاتون کو اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا ہے اسے اس نے گزشتہ ایک سال سے یرغمال بنا رکھا تھا اور مبینہ طور پر اس سے زبردستی اسلام بھی قبول کروا لیا تھا۔ یہ شخص سعودی عرب میں متعدد خود کش دھماکوں کی تیاری کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :