سعودی عرب نے منیٰ حادثے میں شہید104ایرانی میتیں تہران پہنچادیں

واقعے میں ہماری زبان بھائی چارے اور احترام کی ہے،ضرورت پڑی گوطاقت کی زبان استعمال کریں گے،ایرانی صدر

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:57

سعودی عرب نے منیٰ حادثے میں شہید104ایرانی میتیں تہران پہنچادیں

ریاض/تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) سعودی عرب میں حج کے دوران منیٰ میں ہلاک ہونے والے ایرانیوں کے جسدخاکی دارالحکومت تہران پہنچا دیے گئے ،سعودی عرب سے ایران سے تعلق رکھنے والے 104 لاشیں واپس لائی گئی ہیں جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ مچنے سے اس کے کم از کم 464 شہری ہلاک ہوئے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے بتایاکہ منیٰ میں ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 769 ہے تاہم غیرملکی میڈیا اور حکام کی جانب سے یہ تعداد 1000 سے زائد بتائی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تہران میں منعقدہ تقریب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ یہ افسوس ناک واقعہ سب کے لیے ’بڑا امتحان‘ ہے۔انھوں نے کہاکہ اس واقعے میں، ہماری زبان بھائی چارے اور احترام کی ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ’جب ضرورت پڑی، ہم نے سفارتی زبان کا استعمال کیا۔ اگر ضرورت پڑی تو ایران طاقت کی زبان بھی استعمال کرے گا۔

متعلقہ عنوان :