بھارتی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:25

بھارتی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل ..

آکلینڈ ۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) بھارتی ہاکی ٹیم نے نیوزی لینڈ اے کو دوسرے میچ میں 2-1 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، ایس کے اوتھاپا نے دو گول سکور کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیوزی لینڈ اے ٹیم کو 2-1 گول سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی، یہ مہمان ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی ہے، اس سے قبل کھیلے گئے پہلے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ اے کو 3-1 گولز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :