`انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی سربراہی میں گزشتہ رات دبئی روانہ ہو گئی`

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 22:49

`انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم مصباح ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرنے کیلئے قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق کی سربراہی میں گزشتہ رات دبئی روانہ ہو گئی‘ جہاں پر قومی اٹیم انگلینڈ کے خلاف دو ٹور میچ کے علاوہ تین ٹیسٹ، چار ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچ کی سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

کپتان مصباح الحق نے ٹیم کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں لیا جائے گا اور ہر میچ کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے تمام لڑکوں نے جی جان سے محنت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :