کسی کو برا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے، شائستہ لودھی

روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں، ضروری نہیں انسان اپنی غلطی سے سیکھے ، دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے، انٹرویو

اتوار 4 اکتوبر 2015 10:50

کسی کو برا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہئے، شائستہ لودھی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) پاکستانی اداکار اور معروف کمپیئر شائستہ لودھی نے کہا کہ میں خود اپنے آپ کی سب سے بڑی نقاد ہوں، روزانہ سونے سے قبل اپنا احتساب کرتی ہوں، کسی کو برا کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شائستہ لودھی نے کہا کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر لینا ہمارا المیہ ہے، جب تک انسان خود کسی بات کی تصدیق نہ کرلے اسے آگے نہیں پھیلانا چاہئے، انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں انسان خود غلطی کر کے سبق حاصل کرلے اسے دوسروں کی غلطیوں سے بھی اپنی اصلاح کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ میں خود اپنی سب سے بڑی نقاد ہوں اور رات کو سونے سے پہلے اپنا احتساب کرتی ہوں، انہوں نے کہا کہ کراچی ڈرامہ انڈسٹری کا گڑھ بن چکا ہے اور جلد وہ فلم انڈسٹری کا بھی گڑھ بن جائیگا۔