پاکستانی فلم’جوانی پھر نہیں آنی ‘کی شائقین میں بھرپور پذیرائی، 10 کروڑ کا بزنس کرلیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 11:00

پاکستانی فلم’جوانی پھر نہیں آنی ‘کی شائقین میں بھرپور پذیرائی، 10 ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) عیدالاضحی پر نمائش کیلئے پیش کی جانیوالی پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ نے 10 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرلیا، فلم تاحال شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی پر ریلیز ہونیوالی پاکستانی فلموں میں ہلا گلہ، عشق دے قدی، سوہنا گجر بھی شامل ہیں جو اتنا بزنس نہیں کرسکی ہیں، فلم جوانی پھر نہیں آنی نے شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کی ہوئی ہے اور اب تک فلم 10 کروڑ کا ریکارڈ بزنس کر چکی ہے ، فلمی ماہرین کا خیال ہے کہ فلم ابھی مزید کامیابی بھی حاصل کریگی۔