بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم کنگ فو یوگا میں جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کر لیا
اتوار 4 اکتوبر 2015 12:33
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز نے فلم کنگ فو یوگا میں ایشیا کے مشہور ایکشن ہیرو جیکی چن کے مدمقابل ایک بڑا کردار حاصل کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم کنگ فو یوگا میں اس کردار کے لیے پہلے کترینہ کیف کو سائن کیا گیا تھا مگر انھوں نے اپنی دوسری فلمیں مصروفیات کی بنا پر کام کرنے سے انکار کردیا جس پر ہدایتکار سٹینلے ٹانگ نے ان کی جگہ الیانا ڈی کروز کو کاسٹ کرلیا ہے اور وہ گزشتہ روز فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ جیکی چن پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کررہے وہ اس سے پہلے ملیکہ شیراوت کے ساتھ فلم میتھ میں کام کرچکے ہیں مگر اس فلم میں ملیکہ شیراوت کا کردار مختصر تھا۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ فلم برفی کی اداکارہ الیانا کا کردار اس فلم میں ملیکہ کی میتھ کے مقابلہ میں زیادہ ہے اور اس کے آغاز سے آخر تک نظر آئیں گی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ الیانا فلم میں کچھ ایکشن مناظر یا اسٹنٹس بھی کرتی نظر آئیں گی اور یہ مناظر جیکی چن کی ہدایت اور نگرانی میں عکسبند کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سونو سود بھی اس فلم میں وِلن کا کردار نبھا رہے ہیں اور وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی ہیں۔اس سلسلہ میں کہا گیاہے کہ ہرتیک روشن نے بھیکنگ فو یوگا میں کام کی حامی بھرلی تھی مگر آخری وقت پر ان کے انکار سے فلمسازوں کو بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا اور انھوں نے ہرتیک کی جگہ بالی ووڈ اداکار سونو سود کو کاسٹ کرلیا۔ وہ بھی ان دنوں دبئی میں ہی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.