سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اطہر علی خان کا آسٹریلیا کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کی منسوخی پر افسوس کا اظہار

بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ٗآسٹریلیا کو بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہئے تھا ٗ اظہر علی

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:49

سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اطہر علی خان کا آسٹریلیا کی جانب سے دورہ بنگلہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سابق بنگلہ دیشی کرکٹر اطہر علی خان نے آسٹریلیا کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کی منسوخی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو بنگلہ دیش کا دورہ منسوخ نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، آسٹریلوی ٹیم کو دورہ کرنا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ جیسی مضبوط ٹیموں نے بنگلہ دیش کا کامیاب دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو ریجنل کرکٹ مضبوط کرنی چاہیے ٗ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش متحد ہو جائیں تو کرکٹ کا مضبوط قلعہ بن جائے گا اور پھر کسی بگ ون، ٹو کا خطرہ نہیں رہے گا۔ 53 سالہ اطہر علی خان نے 19 ون ڈے میچز میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :