میری آمدنی میرا ذاتی معاملہ ہے کسی کو اس میں دلچسپی نہیں رکھنی چاہئے، سلمان خان

میری آمدنی جتنی بھی ہوزیادہ تر فلاحی کاموں میں ہی استعمال ہوتی ہے، بالی ووڈ سٹار

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:55

میری آمدنی میرا ذاتی معاملہ ہے کسی کو اس میں دلچسپی نہیں رکھنی چاہئے، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان نے کہا ہے کہ میری آمدنی میرا ذاتی معاملہ ہے کسی کو اس میں دلچسپی نہیں کھنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک پریس کانفرنس کے دوران سلمان خان نے کہا کہ لوگ مجھ سے اکثر میری آمدنی سے متعلق سوالات کرتے ہیں یہ میرا ذاتی معاملہ ہے میں کسی کی آمدنی جاننے میں دلچسپی رکھتا ہوں اور نہ دوسروں کو میری آمدنی جاننے میں دلچسپی رکھنی چاہئے،انہوں نے کہا کہ میری آمدنی جتنی بھی ہو زیادہ تر فلاحی کاموں میں ہی استعمال ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :