جماعت اسلامی کا پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کر دیا
جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد چاہتی ہے اور اہم شہروں سے نشستیں مانگنے کا ارادہ رکھتی ہے
اتوار 4 اکتوبر 2015 13:22
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جماعت اسلامی نے پنجاب میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کو پنجاب میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے مشروط کر دیا ۔ جماعت اسلامی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سے اتحاد چاہتی ہے اور اہم شہروں سے نشستیں مانگنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔
میڈیا رپو رٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں تحریک انصاف کا ایک وفد لاہور میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا اور پنجاب میں ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات خصوصاً این اے 122 میں جماعت اسلامی کو تحریک افغان کے امیدوار علیم خان کی حمایت کی درخواست کرے گا جس پر جماعت اسلامی کے رہنما ء تحریک انصاف کو مشروط طور پر حمایت کا یقین دلائیں گے اور مطالبہ کریں گے کہ پنجاب میں ہونے والے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف مختلف جگہوں پر جماعت اسلامی سے اتحاد کرے اور لاہور ، راولپنڈی سمیت بعض اہم شہروں میں بھی جماعت اسلامی تحریک انصاف سے نشستیں مانگ سکتی ہے جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا موقف تھا کہ جماعت اسلامی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اتحاد چاہتی ہے تو اس سے اتحاد کیا جائے گا مگر لاہور ، راولپنڈی سمیت اہم شہروں میں تحریک انصاف عوام میں خاص مقبول جماعت ہے یہاں کسی قسم کے اتحاد کا امکان نہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.