پاکستان کی ویمنز پاور لفٹرز نے نئی تاریخ رقم کر دی

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:37

پاکستان کی ویمنز پاور لفٹرز نے نئی تاریخ رقم کر دی

عمان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان کی ویمنز پاور لفٹرز نے نئی تاریخ رقم کر دی ،ایشین پاور لفٹنگ بینچ پریس چیمپین شپ میں تین خواتین نے حصہ لیا تینوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے۔

(جاری ہے)

عمان میں جاری چیمپین شپ میں ٹوئنکل سہیل اور سونیا عظمت کے بعد شازیہ کنول نے بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔شازیہ کنول نے 84 کلوگرام سے زاید کی کیٹگری میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ان سے پہلے ٹوئنکل سہیل 57 کلوگرام ،سونیا عظمت 63 کلو گرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔اس طرح تینوں ویٹ لفٹر نے کسی بھی انٹرنیشنل ایونٹ میں پاکستان کیلیے گولڈ میڈلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔`

متعلقہ عنوان :