بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ٗدوسرا میچ بھی جیتیں گے ٗ ڈوپلسی

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:37

بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ..

دھرم شالا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار فتح کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے، دوسرا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ باؤلرز نے ڈیتھ اوورز میں عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کر کے میزبان ٹیم کو 199 رنز تک محدود رکھا، کائل ایبٹ نے بہترین باؤلنگ کرائی اور بلاشبہ جیت میں ان کا کردار بھی اہم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جے پی ڈومینی کی غیرمعمولی اننگز کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ تجربہ کار بیٹسمین ہیں، امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ فتح کے باوجود بھارت کو دوسرے میچ میں آسان حریف تصور کرنے کی غلطی نہیں کریں گے اور فتح کیلئے ٹیم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی میں پیر کو آمنے سامنے ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :