رگبی ورلڈ کپ، میزبان ملک انگلینڈ پہلی بار کوارٹر فائنل مرحلے میں ناکام

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:43

رگبی ورلڈ کپ، میزبان ملک انگلینڈ پہلی بار کوارٹر فائنل مرحلے میں ناکام

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء)انگلینڈ میں جاری رگبی کے عالمی کپ میں پہلی بار میزبان ملک انگلینڈکوارٹر فائنل مرحلے میں ناکام رہا ہے۔گزشتہ روز لندن کے ٹویکنہیم سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے مرحلے کے میچ میں میزبان ملک انگلینڈ کو آسٹریلیا نے 13 کے مقابلے میں 33 پوائنٹ سے شکست دے دی۔آسٹریلیا اس میچ میں کامیابی کے بعد ناک آؤٹ مرحلے یعنی کوارٹر فائنلز میں پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کو نہ صرف اس میچ میں شکست ہوئی ہے بلکہ رگبی کے کسی بھی عالمی کپ میں میزبانی کرنے والا پہلا ملک ہے جو کوارٹر فائنلز مرحلے تک رسائی حاصل نہیں کر سکا۔میزبان ملک کے علاوہ انگلینڈ پہلی بار عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکا۔برطانیہ کاہی حصہ ویلز بھی کوارٹر فائنلز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پول اے میں شامل انگلینڈ نے تین میچوں میں سے ایک جیتا جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔اس پول میں آسٹریلیا پہلے جبکہ ویلز دوسری پوزیشن پر ہے۔ پول بی میں جنوبی افریقہ پہلے اور سکاٹ لینڈ دوسری پوزیشن پر ہے۔پول سی میں نیوزی لینڈ پہلی اور ٹونگا دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ پول ڈی میں فرانس اور آئرلینڈ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔