زمبابوے کے ہاتھوں متنازعہ شکست کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ 9ویں نمبر پر آگیا

نئی رینکنگ میں ابتدائی20 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں،محمد حفیظ 26ویں ،احمد شہزاد28ویں نمبر پر باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد عمران طاہر پہلے ‘ پاکستان کے سعید اجمل 8ویں نمبر پر براجمان

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:57

زمبابوے کے ہاتھوں متنازعہ شکست کے بعد پاکستان ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) زمبابوے کے ہاتھوں متنازعہ شکست کے بعد پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ 9ویں نمبر پر آگیا‘ نئی رینکنگ میں ابتدائی بیس بلے بازوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین موجود نہیں‘ جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز پہلے‘ ہاشم آملہ دوسرے ‘ ویرات کوہلی تیسرے ‘ محمد حفیظ چھبیسویں‘ احمد شہزاد اٹھائیسویں اور پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی انتالیسویں نمبر پر براجمان ہیں‘ نئی ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے پاکستانی نژاد عمران طاہر پہلے‘ آسٹریلیا کے مچل سٹارک دوسرے ‘ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن تیسرے ‘ پاکستان کے سعید اجمل آٹھویں‘ محمد حفیظ سولہویں‘ محمد عرفان سترھویں‘ جنید 53ویں ‘ وہاب ریاض 54 ویں نمبر پر ہیں۔

(جاری ہے)

نئی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ‘ بھارت 115کے ساتھ دوسرے‘ ساؤتھ افریقہ 110 کے ساتھ تیسرے‘ نیوزی لینڈ 109 کے ساتھ چوتھے‘ سری لنکا 103 کے ساتھ پانچویں‘ انگلینڈ چھٹے‘ بنگلہ دیش ساتویں‘ ویسٹ انڈیز آٹھویں اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر براجمان ہے

متعلقہ عنوان :