اداکار سلمان خان کا اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ دیکھنے کی خواہش کا اظہار

اتوار 4 اکتوبر 2015 14:35

اداکار سلمان خان کا اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ دیکھنے کی خواہش ..

ممبئی ۔04 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔بھارتی ذرائع کے مطابق اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ اور سلمان خان کی فلم ’پریم رتن دھان پایو‘ کا ٹریلیر ایک ساتھ ریلیز ہوا۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے فلم ’سنگھ از بلنگ‘ کا پرومو دیکھا تھا جسمیں اکشے کمار اور ایمی جیکسن بہت ہی اچھے لگ رہے تھے اورانہوں نے فلم کے بارے میں سنا ہے کہ وہ بہت ہی مزاحیہ ہے۔

انہوں نے کہا وہ ضرور فلم دیکھیں گے۔واضح رہے کہ فلم ’سنگھ از بلنگ‘گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہوئی تھی جسمیں اکشے کمار،ایمی جیکسن ،لارادتہ اور کے کے مینن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :