میکسیکو سٹی میں 50 ملین ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا دنیا کا دوسرا تیزترین فارمولا ون ریس ٹریک تیار

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:12

میکسیکو سٹی میں 50 ملین ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا دنیا کا دوسرا ..

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) میکسیکو سٹی میں نیا فارمولا ون ریس ٹریک تیار ہو گیا۔ رورڈریگوز برادرز سے منسوب ٹریک پر عوام کو آئندہ ماہ فارمولا ون ریس کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔پچاس ملین ڈالرکی لاگت سے تعمیر کیا جانیوالا ٹریک چار اعشاریہ تین کلومیٹر طویل اور دنیا کا دوسرا تیزترین ٹریک ہو گا جسے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا۔

ٹریک کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے فارمولا ون ریسر سرگیو پیریز نے شہر کے گورنر میگوئل منکیرا کے ساتھ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

سرگیوپیریز کا کہنا تھا ریس ٹریک فاسٹ، میڈیم اور سلو کا امتزاج ہے جس پر انتہائی شاندار ریسز دیکھنے کو ملیں گی۔ نا کا کہنا تھا وہ براہ راست ٹریک پر آنے کے بجائے اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ٹریک بہت سلپری ہے ٹریک کے ساتھ ایک اسٹیڈیم اور اسپتال بھی تعمیر کیا گیا ہے جسے تین دن عوام کیلئے کھلا رکھا جائیگا۔افتتاحی تقریب میں برازیل کے ریٹائرڈ فارمولا ون ریسر ایمرسن فٹی پالڈی بھی شریک ہوئے جن کا عوام نے کھڑے ہو کر استقبال کیا۔ فارمولا ون کے مطابق میکسیکو گراں پری اکہتر لیپس پر مشتمل ہو گا اور ہر چکر پچھتر سیکنڈ میں مکمل ہو گا۔