آل راؤنڈر شعیب ملک کو 6ہزار ون ڈے رنز کیلئے 44رنز درکار

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:12

آل راؤنڈر شعیب ملک کو 6ہزار ون ڈے رنز کیلئے 44رنز درکار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز شعیب ملک ایک اور اعزاز کے نزدیک پہنچ گئے ہیں،قومی آل راؤنڈر کو اے روزہ کر کٹ میں 6ہزار رنز بکمل کر نے کیلئے مزید 44رنز درکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 33سالہ بلے باز کو ون ڈے کرکٹ میں 6000رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 44رنز درکار ہیں اور ان کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

سابق کپتان شعیب ملک اب تک 226ون ڈے میچزکی 203اننگز میں30مرتبہ ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے3 34.4 کی اوسط سے 5956رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 8سنچریا ں اور 34نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 6000سے زائد رنز بنانے کا اعزاز 8کھلاڑیوں کو حاصل ہے جن میں انضمام الحق 11701 ، محمد یوسف 9554 ،سعید انور 8824 ، شاہد آفریدی 8027 ،جاوید میانداد 7381 ،یونس خان 7240 سلیم ملک 7170 اور اعجاز احمد 6564 شامل ہیں۔