انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

اتوار 4 اکتوبر 2015 15:29

انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن نے اپنے اپنے میچز جیت ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے دلچسپ میچز میں مانچسٹر سٹی اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ انگلش پریمیئر لیگ میں ہونے والے پہلے میچ میں مانچسٹر سٹی اور نیو کاسل کی ٹیموں میں جوڑ پڑا ،مانچسٹر نے کھیل کے شروع سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور انہیں جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کے سٹار فٹبالر سرجیو اگیورو نے ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ گول داغ کر پریمیئر لیگ میں نئی تاریخ رقم کی اور اپنی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چھ گولز سے فتح دلوانے میں اہم کردار نبھایا ۔ اس جیت کے بعد کامیاب ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی حقدار بن گئی ۔ دوسری جانب ساؤتھمپٹن اور چیلسی کی ٹیموں کے درمیا ن ہونے والا میچ بھی یک طرفہ مقابلے پر اختتام پزیر ہوا، ساؤتھمپٹن نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے حریف ٹیم کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی ۔