پیرمحل، مسافر کوچ کی زد میں آکر بچی ہلاک ،ایک شدید زخمی

اتوار 4 اکتوبر 2015 16:58

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) مسافر کوچ کی زد میں آکر ایک بچی ہلاک ایک شدید زخمی تفصیل کے مطابق مسافر کوسٹر نمبریLRC-2328جوکہ کمالیہ روڈپرآرہی تھی کہ چک نمبر665/6گ ب کے قریب سڑک کنارے موجود بھٹہ خشت سے سڑک پارکرتے ہوئے دوبچیاں جن میں فاخرہ بی بی ، سمیعہ بی بی دختر ان ممتاز مسافر کوچ کی زد میں آگئی جس کے نتیجہ میں فاخرہ بی بی موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ سمیعہ بی بی شدید زخمی ہوگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور نعش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی جبکہ گاڑی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :