ششانک منوہر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:18

ششانک منوہر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ مقرر ہو گئے

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) ششانک منوہر بلا مقابلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ کے چناؤ کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال ایسٹ زون کے نئے چیف اور سابق کپتان ساروو گنگولی سمیت 6 ریاستوں کی ایسوسی ایشنز نے ششانک منوہر کو بلا مقابلہ بی سی سی آئی کا صدر منتخب کر لیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ منوہر 2012ء اور 2013ء میں انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے بعد اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سری نواسن پر شدید تنقید کرنے والی لابی میں پیش پیش تھے ۔ وہ 2008ء سے 2011ء کے دوران بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں ، جگ موہن ڈالمیا کے انتقال کے بعد سے بی سی سی آئی کے صدر کا عہدہ خالی تھا ۔

متعلقہ عنوان :