ملازمہ پر تشدد ، بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت کی بیوی گرفتار

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:39

ملازمہ پر تشدد ، بنگلہ دیشی کرکٹر شہادت کی بیوی گرفتار

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) بنگلہ دیشی پولیس نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے الزام میں انٹرنیشنل کرکٹر شہادت حسین کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے تاہم کرکٹر ابھی تک مفرور ہیں ۔ بنگلہ دیشی پولیس کے انسپکٹر شفیق الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ نریتو کو ان کے والدین کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اس اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا کہ دونوں مفرور ملزمان یہاں چھپے ہوئے ہیں لیکن انہیں صرف نریتو ملی ہیں اور شہادت حسین تاحال مفرور ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 29 سالہ فاسٹ باؤلر کو اس وقت معطل کردیا گیا تھا جب پولیس نے ڈھاکہ کی گلی سے ایک 11 سالہ بچی کو زخمی حالت میں روتے ہوئے دیکھا تھا جو شہادت حسین کے گھر ملازمہ تھی ۔ خادمہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ کرکٹر شہادت حسین کے گھر کام کرتی تھیں اور کرکٹر اور انکی اہلیہ نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔ خادمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے جس پر شہادت اور انکی بیوی نریتو کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا جس کے بعد سے دونوں فرار تھے ۔ شہادت حسین 38 ٹیسٹ اور 51 ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کر چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :