Live Updates

علیم خان پر 261 کروڑ روپے فراڈ کے ثبوت ہیں‘ علیم خان کے خلاف 4 ایف آئی آر درج ہیں الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے‘ ضمنی انتخاب میں عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے دونوں کو شکست دونگا‘ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 4 اکتوبر 2015 17:40

علیم خان پر 261 کروڑ روپے فراڈ کے ثبوت ہیں‘ علیم خان کے خلاف 4 ایف آئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سابق سپیکرقومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ علیم خان پر 261 کروڑ روپے فراڈ کے ثبوت ہیں‘ علیم خان کے خلاف 4 ایف آئی آر درج ہیں الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے‘ ضمنی انتخاب میں عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے دونوں کو شکست دونگا ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز سابق سپیکر اور این اے 122 میں مسلم لیگ(ن)کے امیدوار ایاز صادق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان پر 261 کروڑ روپے فراڈ کے ثبوت ہیں ۔ علیم خان کے خلاف 4 ایف آئی آر درج ہیں الیکشن کمیشن کو چاہئے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ این اے 122 میں پہلے بھی میں نے ہی الیکشن جیتا تھا اور اب بھی میں ہی الیکشن جیتوں گا ‘میں نے پہلے کبھی ذاتیات کی سیاست نہیں کی اور نہ ہی اب کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ ذاتیات کی سیاست کرتی ہے ضمنی انتخاب میں میرا مقابلہ عمران خان اور علیم خان سے مقابلہ ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ کامیابی مجھے ہی نصیب ہو گی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات