تحر یک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید نے جلسے کے شر کاء سے 11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو ووٹ دینے کیلئے حلف لیا ، خطاب سے پہلے ”گونواز گو “کے نعرے بھی لگواتے رہے ‘ (ق)لیگ لاہور کے صدر میاں منیر اورانکے کارکنوں کی بھی کثیر تعد اد میں شر کت

اتوار 4 اکتوبر 2015 20:51

تحر یک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید نے جلسے کے شر کاء سے 11اکتوبر کو تحر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید نے جلسے کے شر کاء سے 11اکتوبر کو تحر یک انصاف کو ووٹ دینے کیلئے حلف لیا جبکہ خطاب سے پہلے ”گونواز گو “کے نعرے بھی لگواتے رہے ‘مسلم لیگ (ق) لاہور کے صدر میاں منیر اورانکے کارکنوں کی بھی کثیر تعد اد کی شر کت ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں سمن آباد میں تحر یک انصاف کے جلسے میں شیخ رشید نے اپنے خطاب کے دوران شر کاء کو اللہ اور اسکے رسول کا واسطہ دیکر حلف لیا کہ وہ11اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کو ہی ووٹ دیں گے جبکہ دوسری طرف (ق) لیگ لاہور کے صدر میاں منیر احمد اور (ق) لیگ کے کارکنوں کی کثیر تعدادنے بھی شر کت کی ۔

متعلقہ عنوان :