پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

پیر 5 اکتوبر 2015 10:50

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار5اکتوبر۔2015ء ) پاک زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہو گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے 12 بجے شروع ہو گا جس کے لیے دونوں ٹیموں نے پہلےخوب تیاریاں کیں۔

(جاری ہے)

شاہینوں نے پہلے ون ڈے میچ میں 131 رنز کے بھاری مارجن سے کامیابی سمیٹی۔ میزبان ٹیم نے دوسرے ٹاکرے میں شاندار کم بیک کیا اور دوسرا میچ ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کی بڑی جیت اور رواں سال ون ڈے میں شاندار بلکہ یادگار آغاز سے گرین شرٹس کے حوصلے بلند ہیں ۔