لندن : منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت ختم ، آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے سامنے پیش ہوں‌گے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 5 اکتوبر 2015 11:03

لندن : منی لانڈرنگ کیس میں الطاف حسین کی ضمانت ختم ، آج اسکاٹ لینڈ یارڈ ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اکتوبر 2015 ء) : منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں کیس کی سماعت برطانیہ کی عدالت میں ہوگی۔
واضح رہے کہ 26 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد نے عدالت میں پیشی کے لئے مزید وقت طلب کیا تھا۔ لندن کے علاقے ایجویر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کئے تھے جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔